عرب ملک اردن میں فوجیوں اور سمگلرز میں جھڑپ، لیکن نقصان کس کا  ہوا؟

عرب ملک اردن میں فوجیوں اور سمگلرز میں جھڑپ، لیکن نقصان کس کا  ہوا؟
عرب ملک اردن میں فوجیوں اور سمگلرز میں جھڑپ، لیکن نقصان کس کا  ہوا؟
سورس: Wikimedia Commons

  

عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک اردن میں منشیات سمگلرز کے ساتھ جھڑپوں میں آرمی کا ایک آفیسر مارا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق واقعہ شام کی سرحد پر پیش آیا جہاں سمگلرز اردن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔  اردن کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمگلرز نے سرحد پار کرنے کیلئے قریبی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر ہلاک اور تین جوان زخمی ہوگئے۔  آرمی چیک پوسٹ سے ہونے والی جوابی کارروائی کے بعد سمگلرز واپس شام فرار ہوگئے۔

مزید :

عرب دنیا -