'شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، حریم شاہ کا مشیر احتساب کو مشورہ

'شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، حریم ...
'شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، حریم شاہ کا مشیر احتساب کو مشورہ

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہےکہ مشیرداخلہ و  احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، شہزاد اکبر، نواز شریف کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے، وہ یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں۔

 ایک انٹر ویو کے دوران حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لےکر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے، میں تو معمولی شخصیت ہوں،  شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں 'چِل' کر رہی ہوں، برطانیہ میں ثبوت چلےگا، باتیں نہیں، حکام کے رابطوں اور کیسوں سے نہیں گھبراتی،کچھ اور حقائق بھی بتاسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنےکی بات ہورہی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کےحوالے سے خبر بھی آگئی ہے،میں نےبھی تو سچی بات کی تھی، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جا رہی ہے۔حریم شاہ نےکہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) اور مقامی حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لگتا ہے پاکستانیوں کے خط کو مقامی حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -