شاہی سید پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف پھٹ پڑے 

شاہی سید پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف پھٹ پڑے 
شاہی سید پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف پھٹ پڑے 
سورس: File Photo

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ سلوک دیکھ کر فسطایت کی یاد تازہ ہوگئی ،پیپلز پارٹی اگر اس شہر میں امن اور ترقی چاہتی ہے تو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرے، موجود لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو سیاہ قانون سمجھتے ہیں۔

مہران ٹاﺅن کورنگی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کرتی ہے،جمہوریت کے چاچے مامے بننے والے من مانا بلدیاتی نظام ہم پرمسلط نہ کریں،کراچی شہر کو صرف مال بنانے کی مشین نہ سمجھا جائے بلکہ اہلیان کراچی پر رحم کیا جائے،کراچی،شہر کے امن،ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں،اپنے اکابرین کی برسیوں کے سلسلے میں چھ فروری کو ولیکا گراونڈ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں جس سے پارٹی کی تمام مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا ورکرز کنونشن 6فروری کے جلسہ عام کی تیاریوں کا سلسلہ ہے،ہمارے پاس سرکاری وزیر،ارب  پتی یا اے ٹی ایم مشینیں نہیں مگر مخلص اور بہادر کارکن ضرور ہیں، اپنے کارکنوں کے بل بوتے پر ہم بڑی سے بڑی طاقت کو للکارسکتے ہیں،ملک پر صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق ٹولہ مسلط ہے،چھ فروری کا جلسہ نااہل حکمرانوں سے نجات کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -