طالبان نے احتجاج کرتی خواتین پر مرچوں والا سپرے چھڑک دیا

طالبان نے احتجاج کرتی خواتین پر مرچوں والا سپرے چھڑک دیا
طالبان نے احتجاج کرتی خواتین پر مرچوں والا سپرے چھڑک دیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان جنگجوؤں نے کابل میں اپنے حقوق کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خواتین پر مرچوں والا سپرے چھڑک دیا۔ 

العربیہ کے مطابق  20 کے قریب خواتین نے کابل یونیورسٹی کے سامنے اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے خواتین کیلئے برابری کے حقوق کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔  مظاہرہ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد طالبان جنگجو بھی تین  گاڑیوں میں موقع پر پہنچ گئے اور خواتین پر مرچوں والا سپرے چھڑک دیا۔ ایک خاتون نے بتایا" سپرے سے میری داہنی آنکھ میں جلن شروع ہوگئی جس پر میں  نے اسے کہا کچھ تو شرم کرو، اس پر طالبان جنگجو نے مجھ پر بندوق تان لی۔"مرچوں والے سپرے کی وجہ سے ایک خاتون کے چہرے اور آنکھوں میں الرجی کا ری ایکشن ہوگیا جس کے باعث اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔