ٹرمپ کے قتل کی ویڈیو جاری کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی اینی میٹڈ ویڈیو جاری کرنے کے بعد ایران کے سپریم علی خامنہ ای لیڈر سے وابستہ ایک اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کردیا۔
ٹوئٹر کے ترجمان نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر سے وابستہ اکاؤنٹ کو ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے۔ اس اکاؤنٹ @KhameneiSiteپر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل پر مبنی اینی میٹڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ خامنہ ای کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے ذاتی اکاؤنٹس ایکٹو ہیں ۔ صرف اسی اکاؤنٹ کو بند کیا گیا ہے جس پر یہ ویڈیو نشر کی گئی تھی۔