سعودی عرب میں ایک ہی دن میں کورونا کے اتنے کیسز آگئے کہ حکام نے بڑا قدم اٹھالیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پانچ ہزار 477 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مملکت میں کورونا ویکسین کیلئے عمر کی حد کم کردی گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب پانچ سے 11 سال کے بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔