رشید، مشتاق، واحدعبدالوہاب، رانا یعقوب میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ
سرپرست اعلیٰ،چیئرمین، سابق ناظم میاں محمد اسلم اور باؤ عبدالعزیز کی زیر نگرانی سیمی فائنل کے مہمان چودھری طاہر اقبال، فائنل کے مہمان خصوصی چودھری محمد صدیق نے ٹورنامنٹ کی فاتح کوٹ نظام دین 70000 بمعہ انعامات دوسری پوزیشن،95گ ب 50000روپے بمعہ انعامات اور تیسری پوزیشن والی شیر ربانی کلب چک 19گ ب کو 30ہزار بمعہ کپ انعامات دیئے تحصیل جڑانوالہ کے مشہور گاؤں چک نمبر95گ ب نیا جمشیر میں 27دسمبر کو گاؤں کے خوبصورت فٹ بال گراؤنڈ میں 8روزہ رشید، مشتاق، واحد عبدالوہاب اور رانا یعقوب میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا افتتاحی تقریب کے موقع پر چک95گ ب اور ملحقہ گاؤں کے سینکڑوں نوجوان بچے بوڑھے گراؤنڈ میں موجود تھے اور فٹ بال کے وفات پا جانے والے کھلاڑیوں کی یاد میں ہر سال ٹورنامنٹ کروانے پر میاں اسلم زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فٹ بال ٹورنامنٹ میں انٹری کروانے والی ٹیموں میں میزبان 95چک کی ٹیم 95گ ب ریڈ نکودر،184 گ ب نظام دین کوٹ،18 گ ب۔19گ ب، 17گ ب،16گ ب،16 گ ب،93گ ب،96گ ب لہرالہ، ادگ ب،12چک بڈھا چک، صوبہ چک 73 ٹبی چیڑی، ہیڑاں 13چک، ولی پور بوڑا، کمال پور،7چک سنی بار اڈایل 93 گ ب،22چک کوٹ کبیر 94 گ ب، 15چک 34چک داموانہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔
چودھری عبدالخالق، میاں اشرف محبوب، عالم گوہیر، میاں محمد عارف، ریحان ہوزری والا، میاں محمد تنویر آف کینیڈا، میاں محمد ساجد، میاں حسن نمبردار، چودھری ارشاد ظفر، حاجی محمدنواز، محمد شہباز، محمد رفیق، میاں عامر سعید، نصیر احمد، ملک نذیر،محمد رفیق، میاں مسعود الرحمن، گوہر عبدالرزاق آف گوجرانوالہ، میاں منیر،رانا فہد، رانا ایوب، ڈاکٹر راشد، رضوان مغل، میاں ذکاء، چودھری محمد شفیق، میاں محمد حارث،میاں محمد عمران، چودھری عبدالوہاب، مدثر شاہ، ملک مختار، میاں ساجد، میاں فیصل، محمد وارث، محمد رضا ریلوے والے مہمان خصوصی تھے سیمی فائنل کے مہمانان گرامی لاہور ٹیکٹیکل بورڈ کے صدر چودھری طاہر اقبال، باؤ عبدالعزیز، میاں عبدالغفار ایف ٹی لیدر جبکہ مہمان خصوصی، چودھری محمد صدیق آف لاہور فائنل میچ کے مہمانان خصوصی تھے۔ 8دن جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن کوٹ نظام دین کی ٹیم نے حاصل کی اس کو 70ہزار روپے بمعہ کپ دوسری پوزیشن والی ٹیم 95گ ب نیا جمشیر تھی جسے 50ہزار بمعہ کپ دیا گیا۔ تیسری پوزیشن شیرربانی کلب چک 19گ ب نے حاصل کی 30ہزار نقد اور کپ انعامات دیئے گئے۔
٭٭٭
چک 95گ ب جمشیر جڑانوالہ میں
ضلع فیصل آباد کے مختلف گاؤں کی 28فٹ بال ٹیموں نے شرکت کی