تھانہ بھکھی پولیس نے 3رکنی زلفی ڈکیت گینگ کوگرفتار کر لیا
شیخوپورہ(بیورو رپورٹ) تھانہ بھکھی پولیس نے زلفی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابقایس ایچ او تھانہ بھکھی ولی حسن پاشا کی زیرِ نگرانی جیون پورہ چوکی انچارج جمشید اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زلفی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا, ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب علاقہ بھر میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا 3 رکنی ذوالفقار عرف زلفی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے 4 لاکھ روپے نقدی, 4 موٹر سائیکلیں, 3 پسٹل اور سینکڑوں تعداد میں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔