موجودہ مقام بھرپور محنت سے حاصل کیا، صائمہ سلیم

    موجودہ مقام بھرپور محنت سے حاصل کیا، صائمہ سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ موجودہ مقام اپنی بھرپور محنت سے حاصل کیا، دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔صائمہ سلیم کا کہنا ہے کہ مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں مجھے مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے میں ساتھی فنکاروں سے بھی اپیل کرتی ہو ں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت اور چاہت سے پیش آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں کبھی کام نہیں کیا ہے خدا نے ٹی وی پر بے پناہ کامیابی دی ہے۔آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے سینئرفنکاروں کی عزت کرتی ہوں اور جونیئر سے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں یہ ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے دور میں ٹی وی پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند بات ہے اور میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔

مزید :

کلچر -