قابلیت کے باعث بے شمار فلمیں بنارہا ہوں،نوید رضا

قابلیت کے باعث بے شمار فلمیں بنارہا ہوں،نوید رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ”کھیڈ مقدارں دی“  اور”ایک رشتہ“ کی کامیابی کی بعد مجھے جو فلمیں  ملی ہیں وہ اللہ کی مہربانی اور میری قابلیت کی وجہ سے ملی ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف فلم ڈائریکٹر،رائیٹر وپروڈیوسرنویدرضانے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہناتھا کہ میری نئی شروع ہونیوالی فلم”بلٹ سردار“میں حیدر علی مرکزی کردار اداکررہاہے۔ایک سوال کے جواب میں نوید رضانے کہاکہ میری اپنے پروڈیوسرز سے بس ایک ہی گزارش ہوتی ہے کہ اگر مجھے فلم بنانے کے لئے اس لئے دی ہے کہ میں نے اپنی فلمیں اچھی بنائیں ہیں تو پھر پروڈیوسر حضرات میرے کام میں دخل نہ دیں تب ہی میں آپ لوگوں کی فلمیں اچھی اور معیاری بنا سکوں گا اور پروڈیوسر مجھ سے اپنی مرضی کی جو روٹین میں بن رہی ہیں ویسی بنوانا چاہتے ہیں تو ان سے میں ہاتھ جوڑ کہ معافی چاہتا ہوں۔
 البتہ اگر پروڈیوسر کی سٹوری اچھی ہے اور اس پر فلم اچھی بن سکتی ہے تو میں پروڈیوسر کی بات ضرور مانوں گا۔نویدرضاکاکہناتھاکہ میں فلم اپنے لئے نہیں عوام کے لئے بناتا ہوں جس کا ثبوت میں دو فلمیں بنا کر دے چکا ہوں اور سب سے زیادہ عزت مجھے میری فلم ”ایک رشتہ“نے دی جو بغیر پیسے دیئے یونیورسل سینما میں مسلسل چار مہینے لگی رہی میری تمام پروڈیوسروں سے گزارش ہے کہ وہ فلم عوام کے لئے بنائیں اپنے لئے نہیں تاکہ فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوسکیں اورلوگ سینماگھروں کا رخ کرسکیں۔

  

مزید :

کلچر -