کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، مجاہد اللہ ترین

  کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، مجاہد اللہ ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کوالیفائیڈ کوچز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ا چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین محمد زمان پاک سپورٹنگ کلب کے بانی شوکت علی خان، راوی کلب کے صدر سید تنویر احمد اور ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد شدیر شدیر خان و دیگر موجود تھے۔
کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف فٹ بال کلبوں کے عہدیداروں اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کم ہونے کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے ضلعی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند بات تھی جس کا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور قطر کی اس کامیابی کو پوری دنیا کی عوام نے سراہا ہے۔ اس ورلڈ کپ کے انعقاد سے پورے خطے میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوا۔ پاکستانی ہر کھلاڑی اور بچے، بچے نے فٹ بال کے میچز دیکھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اکیڈمیز کا قیام ضروری ہے حکومت اور فیڈریشنز کو ان کی مالی معاونت کرنی چاہئے۔اتھلیٹکس کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مظفر گڑھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے کہا کہ ملک میں اتھلیٹکس کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں طلائی تمغے جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں راوی کلب نے پاک سپورٹنگ کلب کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔