افغانستان کی پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی خواہش
لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ میچز کی منسوخی کے بعد پاکستان سے میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔افغان کرکٹر بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا، مثبت جواب پر مارچ میں تین ون ڈے میچز متوقع ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان سیریز کھیلنے کے آپشن پر غور کررہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اگست میں بھی سپر لیگ کے تین میچز میں مقابلہ کریں گی۔