اولیا ئے کاملین نے ہر خطے میں لاالہ اللہ اور روح کی تعلیم دی، صاحبزادہ سلطان احمد علی

اولیا ئے کاملین نے ہر خطے میں لاالہ اللہ اور روح کی تعلیم دی، صاحبزادہ سلطان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)دیوان آف جونا گڑھ اورجنرل سیکر ٹری اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے سالانہ”میلاد مصطفےٰ و حق باھوؒ کانفرنس“ سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حضور پاک کا ادب و تعظیم صحابہ اکرام،اہل بیت،تابعین اور اسلاف کا شعار تھا اور دنیا کے ہر خطے میں جا کر لاالہ اللہ اور روح کی تعلیم دی۔ 1400 برس کی تاریخ میں کوئی خطہ خالی نہ رہا بدقسمتی سے جدید دور میں انسانوں پر معیشت کو برتری دے دی گئی ہے اور تجارتی و معاشی مفادات کیلئے انسانی خون کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اسی لئے فلسطین، کشمیر، میانمار، افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں بہنے والے خون اور انسانی جان کی قدر و قیمت نہیں رہ گئی۔ان خیالات کا اظہار دیوان آف جونا گڑھ اورجنرل سیکر ٹری اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے منہاج کرکٹ گراؤنڈ، ٹاؤن شپ لاہورمیں سالانہ”میلاد مصطفے و حق باھوؒ کانفرنس“ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔صاحبزادہ سلطان احمد علی نے مزید کہا کہ ہر چیز معاشرے میں قابلِ برداشت ہو سکتی ہے مگر انصاف کا رک جانا اور ظلم کا عام ہو جانا کسی طور قابل قبول نہیں اور ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں جہاں ظلم حد سے تجاوز کرتا ہے۔ جو قوم اپنے نظریات میں صادق ہو وہ ڈوب کر بھی ابھر جاتی ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے میں اسلاف کے اختیار کردہ اخلاص و اخلاق کو پھر س سے اپنانے کی ضرورت ہے۔