سیدنا صدیق اکبرؓ کاطرز زندگی انسانیت کیلئے روشن مثال،علامہ راغب نعیمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کاطرز زندگی انسانیت کیلئے روشن مثال ہے۔ خلیفہ رسول نے ساری زندگی دین اسلام کی ترویج کیلئے کوشاں رہے۔ خلفاء راشدین کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام اورملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اس وقت دہشت گردی کا عفریت د وباہ سے سر اٹھا رہا ہے جس طرح خلیفہ رسول نے سر اٹھاتے مختلف فتنوں کاقلع قمع کیا اسی طرح وفاقی، صوبائی حکومتوں اور ریاستی ادارے امن دشمن عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیں۔ افواج پاکستان کے جوانوں اپنی جانیں مادر وطن پر نچھاو کر کے ملکی امن اور دفاع کو یقینی بنایا۔ عوام اہل سنت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ خلیفہ رسول سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنے دور خلافت میں نبوت کے جھوٹے دعویداروں، منکرین زکوٰۃ اور فتنہ ارتداد سمیت اسلام کے خلاف تمام سازشوں کا خاتمہ کیا۔ مسلم نوجوان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو علمی لحاظ سے مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ سیدنا صدیق اکبرؓ ایمان کی دولت سے سر فراز ہونے کے بعد اپنا مال و دولت، اسلام کی اشاعت اور مظلوم مسلمان غلاموں کو آزاد کرانے میں خرچ کرتے رہے۔ ہجرتِ مدینہ کے سفر میں صدیق اکبر? ہی نبی کریم کے رفیق سفر تھے۔ آپ? کی صحابیت اور شرف کی گواہی قرآن کریم نے دی ہے۔ غزوہ بدر ہو یا احد، خیبر ہو یا معرکے، آپؓ نبی کریمؐ کے ساتھ ساتھ تھے۔ غزوہ ¿ تبوک کے موقع پر حضرت ابوبکر? اپن اسارا مال ومتاع لے کر نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔ آج بھی ہمیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پرعمل پر ہو کر اپنی زندگیوں کو پرسکون اورکامیاب بنا سکتے ہیں۔