صوبائی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی، عدنان اصغر ہنجرا
لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف اور عمران خان کا ہر حلقے میں مقابلہ کریں گے۔ 2018 کے انتخابات میں عمران خان نے پنجاب کی عوام کو گمراہ کر کے ووٹ لیے اس ضمنی الیکشن میں اس طرح کرنا ناممکن ہو جاے گا کیونکہ پنجاب کی عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔ پنجاب کی عوام کو مہنگائی غربت بے روزگاری لاقانونیت کا تحفہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں دیا جس کا خمیازہ پنجاب کی عوام آج تک بھگت رہے ہیں۔
اس لے پنجاب کی عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پنجاب سے بھرپور اکثریت میں کامیاب کروائیں گے تاکہ پنجاب کی عوام کے کام ترجیحی بنیادوں پر ہو سکے عمران خان کے دور حکومت میں پنجاب میں کوئی میگا پروجیکٹ نہیں بن سکا پنجاب میں جتنی بھی ترقی اور خوشحالی نظر آرہی ہے یہ میاں شہباز شریف کے مرہون منت ہے انشاء اللہ اس ضمنی انتخابات میں پنجاب کی عوام عمران خان سے مہنگائی غربت بے روزگاری اور لاقانونیت کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے انشاء اللہ اس ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب میں وزیراعلی مسلم لیگ ن کا ہوگا جو عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا اہم رول ادا کرے گا لہذا پنجاب کی عوام اس ضمنی انتخابات میں گمراہ نہ ہو اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں