سیاستدانوں نے اقتدار کیلئے ملکی وقار مجروح کر دیا،،علامہ ہشام الہٰی ظہیر

سیاستدانوں نے اقتدار کیلئے ملکی وقار مجروح کر دیا،،علامہ ہشام الہٰی ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سیاستدانوں نے اقتدار کیلئے نورا کشتی کرکے ملکی وقار مجروح کر دیا ہے۔دینی و مذہبی جما عتوں کو ووٹ دیکر اقتدار میں لانے سے ملکی معیشت درست ہوگی۔حکومت عوام کو جواب دہ ہو تی ہے افسوس یہ لوگ عوام کی طاقت سے اقتدار پر قابض ہوتے ہیں بعد میں قوم کو آنکھیں دکھاتے ہیں کوئی پارٹی کا عوامی منشور نہیں عوام دس سالوں سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دفاع اسلام وپاکستان اور قرآن و سنہ اسلامک سینٹر کے چیئرمین علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مر کز ہذایو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں حاجی ریاض احمد، میاں زاہد حسین، حافظ محمد نواز، حافظ سجاداحمد، میاں محمدتوقیر حفیظ، حافظ محمدحنیف، قاری عبدالرحمن کریمی، علی رضاودیگرسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہامنفی الزام تراشیوں پر مشتمل موروثی سیاست کے علمبرداروں کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں۔
 آنے والے الیکشن میں تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنے حلقہ pp162سے بھر پور انداز سے الیکشن لڑیں گے اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو اقتدار میں قوم کے حقوق کی جنگ لڑیں گے نیز اسلام کی بالا دستی، قانون، جمہو ریت کی بالادستی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا پاکستان میں دینی ومذہبی جما عتوں کو پاکستان میں قرآن و سنت کے عملی نفاذ کیلئے کمر بستہ ہو نا چاہئے نیز تمام دینی و مذہبی جما عتوں کو سیاسی جماعتوں سے مکمل براٗت کا اظہار کرکے سیاسی جما عتوں سے علیحدیگی اختیارکرنی چاہئے۔