سیدنا صدیقؓ اکبر ملت اسلامیہ کے  عظیم محسن ہیں،مو لانا علیم الد ین شاکر

  سیدنا صدیقؓ اکبر ملت اسلامیہ کے  عظیم محسن ہیں،مو لانا علیم الد ین شاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہسیدنا صدیقؓ اکبر ملت اسلامیہ کے عظیم محسن ہیں، سیدنا ابوبکر صدیق ؓنے جانشین مصطفی ہونے کے تقاضے پورے کیے اور ہر مو ڑ پر عقیدہ توحیدکا دفاع کیا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔
 انہو ں نے مزید کہاکہ خلیفہ اول سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ وہ خوش قسمت ترین انسان ہیں کہ جن کے بارے میں حضوراکرم ؐنے ارشاد فرمایا کہ مجھے نبوت عطا ہوئی تو سب نے جھٹلایا مگر ابو بکر صدیقؓ نے مانا اور دوسروں سے منوایا،جب میرے پاس کچھ نہیں رہا تو ابو بکرؓ کا مال راہِ خدا میں کام آیا جب ابو بکر صدیق ؓنے مجھے تکلیف میں دیکھا تو سب لوگوں سے زیادہ میری غم خواری کی۔ انہو ں نے کہاکہ سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنے دور خلافت میں بہت سارے چیلنجز کا غیرت ایمانی کے ساتھ مقابلہ کیا اور انتہائی دانشمندی کے ساتھ اٹھنے والے فتنوں کی سرکوبی کی اور حضور ؐکی ختم نبوت پر حملہ کرنے والے جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف اعلان جنگ کرکے انہیں جہنم واصل کیا اور منکرین زکو اور منافقوں کے ساتھ جہاد کر کے رہتی دنیا تک ایک مثال قائم کر دی۔