سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وفات  آج عقیدت واحترا م سے منایا جائیگا

سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وفات  آج عقیدت واحترا م سے منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وفات آج22جمادی الثانی بمطابق 15جنوری بروزاتوار ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترا م سے منایا جائے گا۔ یوم صدیق اکبرؓ کے موقع خصوصی پروگرام اورقومی اخبارات خصوصی رنگین اشاعت کا اہتمام کریں گے اس سلسلہ میں مختلف دینی وینی ومذہبی جماعتیں اورتنظیمیں ملک بھر میں جلسے،سیمیناراوردیگرتقریبات منعقدکریں گی۔
 جس میں مقررین خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل ومناقب،سیرت و کردار اورسنہرے کارناموں پرروشنی دالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔