علامہ میاں خلیل احمد جامی سپرد خاک، نماز جنازہ میں علماء سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

   علامہ میاں خلیل احمد جامی سپرد خاک، نماز جنازہ میں علماء سمیت سینکڑوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے ممبر رابطہ کمیٹی و نامور خطیب علامہ میاں خلیل احمد جامی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سنی مکتبہ فکر کی تنظیمات کے مقامی عہدیداران سمیت جامعات کے مہتممین۔ علماء کرام،مشائخ عظام، سعادات عظام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو جامعہ تدریس القرآن مقبول مصطفی چک شاہ پور میں سپرد خاک کر دیا۔ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری، محمد شاہد غوری،شاداب رضا نقشبندی، زاہد حبیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، سردار محمد طاہر ڈوگر، محمد شریف االدین قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، مفتی سلیم نقشبندی، علا مہ غلام محی الدین جلالی، شیخ محمد نوازقادری دیگر نے کہاکہ علامہ خلیل جامی کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
 انتقال اہلسنت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونا بہت مشکل ہے۔علامہ خلیل جامی  اہلسنت  خطابت کی دنیا کا چمکتا ستارہ تھے۔ سنی تحریک انتہائی مخلص و ملنسار اور جانثار ساتھی و رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ علامہ خلیل جامی کی قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔