مولانا سعید اسعد کا انتقال اہل سنت کیلئے بڑا سانحہ ہے، مجاہد عبد الر سو ل
لاہور(پ ر)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ مولانا سعید اسعد کا انتقال اہل سنت کیلئے بڑا سانحہ ہے،علماء اور پاکستانی قوم ایک قومی ومذہبی ہم آہنگی کے علمبردار جید مخلص عالم دین سے محروم ہو گئی ہے،مولانا سعید احمد اسعد جیسی باکمال اور بافیض شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مولانا سعید احمد اسعد مرحوم علم وتحقیق کے میدان میں نمایا مقام رکھتے تھے۔
، ان کے انتقال سے علمی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے،مولانا سعید احمد اسعد سچے عاشق رسولؐتھے جو زندگی بھر قرآن وسنت کی تعلیمات کے فروغ کیلئے کوشاں رہے، ان کے ہزاروں شاگرد دینی مدارس مساجد اور دیگر دینی اداروں میں دین اسلام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بلاشک و شبہ آپ اہل سنت کا قیمتی سرمایہ تھے، آپ کا وجود دنیائے اہل سنت میں کسی نعمت سے کم نہ تھا، اللہ تعالی حضرت کی علمی و دینی خدمات کو قبول فرمائے ان کے گھر والوں، متعلقین اور معتدقین کو صبر عطا فرمائے، ہم ان کی لازوال دینی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ، عقیدت مندان اور سوگواران سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔