خواتین کو ہنر مند بنانا ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ہے، شہزاد اسلم

خواتین کو ہنر مند بنانا ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ہے، شہزاد اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی):چیئرمین ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن چوہدری شہزاد اسلم نے کہا ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ سے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکتا ہے،خواتین کو ہنر مند بنانا ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ہے،معاشی طور پر مضبوط خواتین مستحکم پاکستان کی بنیاد ہیں اس لئے خواتین کو گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھ کر اپنی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہو گا، خواتین چادر اور چار دیواری میں رہتے ہوئے بھی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، نائس ویلفیئر سوسائٹی کاووکیشنل ٹریننگ پروگرام خواتین کیلئے خوش آئند ہے۔  نائس ویلفیئر سوسائٹی کی بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سائرہ اقبال نے کہا کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند بنانے کا مشن گذشتہ 5سالوں سے کامیابی سے جاری ہے جس سے خواتین کی ایک کثیر تعداد تربیت حاصل کر چکی ہے جو اپنی فنی مہارت سے فائدہ اٹھا کر معاشی طور پر مضبوط زندگی گزار رہی ہیں۔
۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ فنی تربیت کی افادیت سے عوام کو آگاہ کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین باروزگار ہوسکیں۔ تقریب میں کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹس اور گفٹس تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے پرویز انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹوشیخ عاطف پرویز،معروف شاعرہ و مصنفہ فریدہ خانم، رضوان اعجاز نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کامرس -