حالیہ بارشیں گندم و چنے کی فصلات کے لیے بے حد مفید ہیں، ماہرین

حالیہ بارشیں گندم و چنے کی فصلات کے لیے بے حد مفید ہیں، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد  (اے پی پی):زرعی ماہرین نے حالیہ بارشوں کو فصلات کے لیے انتہائی سود مند قرار دیاہے جبکہ لائیو سٹاک ماہرین نے مویشیوں کو سردی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔معروف زرعی ماہر سابق ڈائریکٹرجنرل محکمہ زراعت پنجاب (توسیع) ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں سے گندم اور چنے کی فصل کو کافی فائدہ ہوگا۔سابق ڈائریکٹر جنرل نے اے پی پی کو بتایا کہ بارانی علاقوں میں زرعی فصلوں کی افزائش کا سب سے بڑا ذریعہ بارش ہے اور چنے کی فصل کا مکمل طور پر بارشوں پر انحصار ہے۔بارشوں سے گندم کی بھرپور افزائش ہوگی اور دانہ موٹا ہوگا۔ دریں اثنا ڈائریکٹر لائیو سٹاک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد اسلم نے مویشی پال حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ جانوروں کو سردی کے خطرے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات جانوروں میں مختلف بیماریوں کے حملے کا سبب بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیماریوں کے پھیلاوسے بچنے کے لیے جانوروں کی باقاعدہ ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر محمد اسلم نے مویشی پالنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ جانوروں کو خشک خوراک دیں جبکہ ٹھنڈا پانی نہ دیں۔ انہوں نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ حاملہ اور دودھ دینے والے جانوروں کو روزانہ 100 گرام گڑ کھلائیں تاکہ سردی کے اثر کو کم کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -