لہسن کی کاشت کیلئے سردمرطوب آب و ہوا موزوں ہے، ماہرین

لہسن کی کاشت کیلئے سردمرطوب آب و ہوا موزوں ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ لہسن کی کاشت کیلئے سردمرطوب آب و ہوا اور پکتے وقت خشک موسم کی ضرورت ہے۔ موزوں زمین لہسن کی کاشت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، لہسن کی کاشت کیلئے زرخیزاورنرم زمین جس میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے بہترہے زمین تیارکرنے کیلئے ایک مرتبہ پلٹنے والا ہل چلایاجائے اس کے بعد دو یا تین بار کلٹیویٹرچلایاجائے اور بعدمیں سہاگہ دیکر زمین کو ہموار کیاجائے درمیانے اور بڑے سائز کی صحتمند پوتھیوں کو بطور بیج استعمال کرناچاہئیے اسلئے 320 سے 400کلوگرام پوتھیاں فی کلو استعمال کریں۔

مزید :

علاقائی -