خیبر پختونخوا کے 3اضلاع میں لڑکیوں کی میٹرک تعلیم  کیلئے وظائف کا اعلان 

خیبر پختونخوا کے 3اضلاع میں لڑکیوں کی میٹرک تعلیم  کیلئے وظائف کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         پشاور(سٹی رپورٹر)نجی یونیورسٹی،بین الاقوامی رضاکارتنظیم وی ایس او اور پاکستان رورل ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے صوبہ کے تین اضلاع میں 13 سے 17 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کیلئے میٹرک مکمل کرنے کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کردیاگیاجس کیلئے وہ 15جنوری سے 21 فروری تک درخواستیں دے سکتی ہیں۔اس حوالے سے بین الاقوا می رضاکارتنظیم ولنٹیئر سروسز اوورسیز، پی آرڈی ایس اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جسکے تحت پشاور،نوشہرہ اورچارسدہ میں امسال 1200بچیوں کو میٹرک تعلیم مکمل کرنے کیلئے وظائف دیئے جائینگے۔ معاہدہ کی رو سے وی ایس اواورپی آرڈی ایس ایسی بچیوں جنہوں نے غربت، سکولوں تک رسائی نہ ہونے ودیگروجوہات کی بناء پر تعلیم ادھوری چھوڑدی ہو، وہ متعلقہ یونیورسٹی سے میٹرک کی تعلیم حاصل کرسکیں گے اور داخلہ کیلئے تمام اخراجات پی آرڈی ایس برداشت کریگی۔ خواہشمند لڑکیاں داخلہ کیلئے 21فروری تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قریبی ریجنل دفاترسے رابطہ کرکے فارم حاصل کرسکتی ہیں۔ کوائف کی چھان بین اورشارٹ لسٹنگ کے بعدمستحق بچیوں کو2سال کے عرصہ کیلئے سکالرشپ دی جائیگی تاکہ وہ میٹرک تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس اقدام کا مقصد ان اضلاع کی خواتین میں تعلیم کو فروغ دیناہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتربناسکیں۔

مزید :

علاقائی -