ملک پر قابض ٹولے نے انتخابات رکوانے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا: فرخ حبیب

ملک پر قابض ٹولے نے انتخابات رکوانے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا: فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        جڑانوالہ (آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف و سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا پرتاب نگر میں نئی ڈسپنسری کے سنگِ بنیاد کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ علاقہ کی عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت دینے کیلئے ڈسپنسری بنانے جارہے ہیں تاکہ عوام بیماری کی صورت میں اپنا علاج کروا سکیں، اس سے قبل ہم اپنے علاقہ میں 8 نئی ڈسپنسریاں تعمیر کرچکے ہیں،  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک پر قابض ٹولے نے انتخابات رکوانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا لیکن اب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور صوبہ میں 90روز میں انتخابات کروانے کی آئینی پابندی ہے۔اب بھی موقع ہے ضد اور انا چھوڑ کر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو۔دوسری جانب ہمارے قائد اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے ایک ہفتہ میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے، جس شخص کی زندگی امتحانات سے گزری مگر حق کا راستہ نہ چھوڑا ہو تو اسے کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے جیسی بھی مشکل آجائے۔
فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -