دیامر، جھیلوں کے پھٹنے سے4 گھر مکمل تباہ، 40  شدیدمتاثر

  دیامر، جھیلوں کے پھٹنے سے4 گھر مکمل تباہ، 40  شدیدمتاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دیامر (این این آئی)دیامر کی تانگیر وادی میں دو جھیلوں کے پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم چار گھر مکمل طور پر تباہ اور 40 کو جزوی نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کی صبح گچھر اور لابر جھیلوں میں اچانک برفانی تودہ گرا جس سے جھیلیں پھٹ گئی۔جھیلوں سے پانی کے زیادہ اخراج کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے زیریں علاقوں میں تباہی ہوئی تاہم حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دیامر کے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے امدادی اشیا بشمول خوراک، پانی، کوٹ، کمبل، خیمے اور دیگر ضروری سامان متاثرہ افراد تک پہنچایا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 6 اور اسکردو میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔دریں اثنا موسمیاتی تبدیلی سے ایکوسسٹم متاثر ہونے کے سبب گلگت بلتستان میں جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ خطے میں گلیشیئر پہلے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں۔  

جھیل

مزید :

صفحہ آخر -