حکومت نے 8ماہ میں عوام کی زندگی اجیرن کر دی‘زین قریشی 

حکومت نے 8ماہ میں عوام کی زندگی اجیرن کر دی‘زین قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(این این آئی) تحریک انصاف جنوبی پنجا ب کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے 8ماہ میں عوام کی زندگی اجیرن کر دی عوام دو روٹی نوالہ کیلئے ترس گئے ہیں، آٹا عوام کی خرید سے باہر ہو چکا ہے آٹا خریدنے کیلئے ایک طویل قطار میں عوام کھڑی نظر آتی ہے امپورٹڈ اور نا اہل حکمرانوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ملک بچانے کیلئے فوری اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں،فوری انتخابات کا مطالبہ ملک کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بی سی جی چوک پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، سابق معاون خصوصی رانا عبدالجبار، پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ، ملک طارق ارائیں، منور قریشی‘ شیخ طاہر، سردار اعجاز ججی ڈوگر، ملک سلیم لدھڑ، ساجد سہیل، رانا نعیم، چودھری بن یامین ساجد، ساجد نصیر، رانا افضل، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، سعدیہ بھٹہ‘ شیخ سلیم سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی نہیں بلکہ ملک بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں  ملک اس وقت شدید معاشی اور سیاسی بحران کاشکار ہے،ملکی معیشت اس وقت تک قابو میں نہیں آسکتی جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آتا  پی پی (ن)لیگ دونوں جماعتوں نے ملک کو بری طرح لوٹا، عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، عمران خان عوام کی طاقت سے ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ چوک شاہ عباس سے مہنگائی کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی کی قیادت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی۔
زین قریشی

مزید :

صفحہ آخر -