علماء کونسل کا ملکی حالات کے تناظر میں تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ 

علماء کونسل کا ملکی حالات کے تناظر میں تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں سے رابطوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(این این آئی)پاکستان علما ء کونسل نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، ملک کے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ حکومت اور ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھیں اور معاملات کی اصلاح کی کوشش کریں، محاذ آرائی اور سیاسی عدم استحکام سے پاکستان مزید مصائب اور مسائل کا شکار ہو گا، پاکستان علما کونسل ملک میں ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے،مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کردار سازی سے ممکن ہو گی، پاکستان علما کونسل سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے  2023 میں مکمل حج کے امور کو بحال کرنے کا خیر مقدم کرتی ہے اور شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما ء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام فضائل سیدنا صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کی  انہوں نے کہا کہ انتخابات بھی اسی وقت تبدیلی لا سکتے ہیں جب انتخابی نظام میں اصلاحات ہوں۔ جب تک انتخابات میں پیسے کا عمل دخل نہیں ختم ہو گا اور ہم ووٹ میرٹ پر نہیں دیں گے اس وقت تک طاقت اور پیسے کا نظام چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علما ء کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کر کے ملک کی موجودہ صورتحال کی اصلاح کی طرف توجہ دلائیں۔
 علما ء کونسل

مزید :

صفحہ آخر -