ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع،انتظامات مکمل

  ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع،انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ملک میں سال 2023کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم آج(پیر) سے شروع ہو گی، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ6 تا 59 ماہ کے بچوں کی وٹامن اے کی ویکسی نیشن بھی ہوگی۔وزارت صحت کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں چلائی جائے گی۔مہم کا پہلا فیز 16 تا 20 جنوری منعقد ہوگا جبکہ دوسرا فیز 23 تا 29 جنوری منعقد ہوگا۔پہلے فیز میں انسداد پولیو مہم کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ ملک بھر میں منعقد ہوگی،مہم کا دوسرا فیز کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں ہوگا۔3 روزہ پولیو مہم کے بعد 2 روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے جس میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز شریک ہوں گے۔پنجاب میں 5سال تک کی عمر کے 2کروڑ 20لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 20جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے84ہزار 500موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 2 لاکھ پولیو ورکرز خدمات سرانجام دیں گے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ہائی رسک اضلاع لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 100فیصد کوریج کو یقینی بنانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -