عمران خان نئے ملک دیوالیہ کیا، مقابلہ سخت، وقت کم، پیچھے نہیں ہٹیں گے: فضل الرحمن 

عمران خان نئے ملک دیوالیہ کیا، مقابلہ سخت، وقت کم، پیچھے نہیں ہٹیں گے: فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ جمعیت علماء  اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبرپختونخوا آنے والے دنوں میں جمعیت علماء اسلام کی حکومت کا منتظر ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں سیاسی تبدیلی آچکی ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز جے یو آئی ہے، گزشتہ 15 سال سے عوام کو بیدار کررہا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف والے لوگ مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں، عمران خان اب باؤلا بن رہا ہے، ملک کو تحریک انصاف والوں نے دیوالیہ کیا،یہ لوگ سوچ رہے تھے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے ملک میں بھونچال آجائے گا۔ عمران خان نے اپنے آپ کو مظلوم بنانے کے لیے کاغذ لہرایا، عالمی برادری ان لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کی مدد نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہماری مدد کر رہی ہے، عمران خان کے ذریعے پاکستان میں معاشی عدم استحکام لایا گیا، اگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہی کم بخت ہے تو پھر یہ ملک اسلامی، اخلاقی ملک نہیں رہے گا، دوسروں کو چور کہتے ہو، اگر تم دیانت دار ہو اور باقی سب چور تو تم پردوست ممالک نے اعتماد کیوں نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی بالادستی کا مقابلہ کیا ہے، عمران خان اپنے آقاؤں کا ایجنڈا مکمل نہیں کر سکا، اس شخص نے دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، عمران خان نے ملک کو سفارتی طور پر تنہا کیا، عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ اورپروپیگنڈے پر کھڑی ہے۔تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر موسیٰ زئی جے یو آئی میں شامل ہوگئے، انہوں  نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

 فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -