ایم کیو ایم کی دھمکیوں کو عوام مسترد کر چکے، مسرت جمشید
لاہور (نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف یقینی کامیابی حاصل کرے گی، ایم کیو ایم کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ رات گئے دھاندلی کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئیں، اب ان جماعتوں کو عوام کبھی کراچی کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے، پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اور اب 90 روز میں الیکشن کا انعقاد ہوگا، ن لیگ اس وقت سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کا لیڈر ملک سے مستقل طور پر بھگوڑا ہو چکا ہے اور باقی زندگی وہ الطاف حسین کے ساتھ لڈو کھیل کے گزارے گا۔
مسرت جمشید