کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا، امین الحق

  کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا، امین الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہیکہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا۔اپنے ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے،ہم  نے احتجاجاًالیکشن میں حصہ نہیں  لیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پر امن طریقے سے بائیکاٹ کیا گیا، کراچی اورحیدرآباد میں دو تین فیصد ووٹ کاسٹ ہو اہے، کراچی کے عوام  نے جعلی حلقہ بندیوں کومسترد کیا۔ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔امین الحق کی جانب سے کراچی کے پولنگ اسٹیشن سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی  جس میں پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کی کم تعداد کو ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے منسلک کیا گیا۔
 امین الحق

مزید :

صفحہ اول -