بلدیاتی انتخابات، آئی جی سندھ کا امن و اما ن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار 

بلدیاتی انتخابات، آئی جی سندھ کا امن و اما ن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ، چیف سیکرٹری اور ڈی جی رینجرز نے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیاچیف سیکرٹری اورآئی جی سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ پولنگ میٹریل کی ترسیل رات کو ہی مکمل کرلی گئی تھی، وقت پرپولنگ کا عمل شروع ہوا لیکن ایک دو جگہ پر تاخیر ہوئی، کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاسیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان نے بھی مختلف پولنگ سٹیشنزکا دورہ کیا، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، صوبائی الیکشن کمشنربھی عمرحمید خان کے ساتھ موجود تھے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنزکے انتظامات پراطمینان کااظہارکیا۔بلدیاتی انتخابات میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی رینجرز (سندھ) نے ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز (سندھ) کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر کنٹرول روم میں پولیس افسران بھی موجود تھے، پاکستان رینجرزسندھ نے 700کوئیک رسپانس فورس مختلف علاقوں میں تعینات کیاگیا  وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی او آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پرامن پولنگ پراطمینان کا اظہار کیا وزیراعلیٰ سندھ نے کنٹرول روم میں پولنگ اسٹیشنزپرجاری بلدیاتی انتخابات کے عمل کی نگرانی کی دوسری جانب ترجمان پولیس سندھ نے سہراب گوٹھ پولنگ اسٹیشن پرکشیدگی کی خبروں کی بھی تردید کی۔ 
سندھ پولیس 

مزید :

صفحہ اول -