نوشہرہ،مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات،خاتون سمیت 7 افراد زخمی

نوشہرہ،مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات،خاتون سمیت 7 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) ضلع نوشہرہ کے چار مختلف مقامات پرٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک خا تون سمیت 7 افراد زخمی ہو ئے حا دثات کی اطلا ع ملتے ہی  ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کئے خویشگی چونگی نوشہرہ کے مقام پر موٹرسائیکل کی اوور سپیڈنگ کے باعث دو افراد شاہ سعود عمر 21 سال اور رحمان اللّہ عمر 29 سال زخمی ہو ئے امان گڑھ اسٹاپ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں دو 
افرادایمل عمر 31 سال اور فاروق عمر 21 سال سا کنان امان گڑھ زخمی ہو ئے شیخ احمد بابا خیشگی کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران گل حمید عمر 31 سال اور زوجہ گل حمیدسا کنان نوشہرہ کلاں زخمی ہو ئے حادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کی وجہ سے پیش آیاتحصیل پبی ناصر کلی کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص زخمی تیمور عمر 32 سال سا کن جلوزئی زخمی ہواحادثہ موٹر سائیکل کا ٹائر سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا