مہنگائی کیخلاف معروف کارروان کے کارکنان کی احتجاجی ریلی
باڑہ (نمائندہ پاکستان)مہنگائی کے خلاف معروف کاروان کے کارکنان کا باڑہ میں احتجاجی ریلی۔جس میں معروف کاروان عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ریلی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور زمہ داران اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔پلے کارڈز اور بینروں پر بھی خود ساختہ مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔مقررین نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کی ہے۔لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ایک طرف روزگار کا فقدان ہے اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف مہنگائی بلکل ختم ہونے کا نام نہیں لی رہی۔ائے دن قیمتوں میں اضافہ اور مخصوص طبقہ کو مرعات مل رہے ہیں۔جب کے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے ٹھوکریں
کھا رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے جو سبسڈائز آٹا دیا جارہا ہے وہ انسانوں کی کیا حیوانوں کی بھی قابل نہیں۔حکومت کو چاہیے کہ عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل شروع کرے اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔