علماء کرام کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہے‘ شاہ محمد وزیر

علماء کرام کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہے‘ شاہ محمد وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ علمائے کرام کا اسلامی معاشرے میں بہت اہم کردار ہے علمائے کرام لوگوں کی روحانی اصلاح کرتے ہیں تاکہ مسلمان صراط مستقیم اختیار کرسکے اور دونوں جہانوں میں کامیاب ہوسکے علماء وارثین انبیائے کرام ہے اور دین وتبلیغ کی فروغ کیلیے اپنی ذندگیاں صرف کئے ہوئے ہیں صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ضلع بنوں کے آئمہ کرام میں صوبائی حکومت کی طرف سے اعزازیہ کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل  کمشنر فنانس حامد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ضلعی انتظامیہ اور دیگر بھی موجود تھے  صوبائی وزیر نے ضلع بنوں کے مختلف مساجد کے آئمہ کرام میں اعزازیہ رقوم کے چیکس تقسیم کئے تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت معاشرے کے تمام طبقات اور بالخصوص علمائے کرام کا خیال رکھتی ہے آئمہ کرام کو صوبائی حکومت کی طرف سے اعزازیہ دینا موجودہ صوبائی حکومت اہم کارنامہ اس پہلے کسی حکومت نے یہ کارنامہ سرانجام نہیں دیا تھا اس کا سہرا پی ٹی آئی حکومت کو جاتاہے انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایاہے لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے عوام نے خدمت کیلیے منتخب کیا ہے اور لوگوں کیلیے جوابدہ ہے.