انجمن تاجران ہشتنگری بازار کاسیاسی اجتماعات اور مظاہروں  کی اجازت پر تحفظات کا اظہار

انجمن تاجران ہشتنگری بازار کاسیاسی اجتماعات اور مظاہروں  کی اجازت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہشتنگری بازارنے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو آئے روزسیاسی اجتماعات اور مظاہروں کی اجازت دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرا دیا ہے، انجمن تاجران ہشتنگری  کے سرپرست اعلی طارق اعوان، صدر منصور بخاری، نائب صدر عمران خان، جنرل سیکرٹری اختر گل نے مشترکہ بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے وہاں مہنگائی کی وجہ سے کاروبار بھی تباہی کہ دہانے پر ہے۔ اور دہی سہی کسر ضلعی انتظامیہ کیجانب سے آئے روز کاروباری اوقات کار میں مختلف تنظیموں کو جلسوں کے اجازت نامے جاری کرنے نے نکال دی ہے۔ آئے روز ہشتنگری بازار میں جلسوں کی اجازت دینا اور تاجر رہنماوں کو اعتماد میں نہ لینا تاجروں کا معاشی قتل ہے۔ ہشتنگری چوک جلسے کی غرض سے آمدورفت اور ٹریفک بند کرنے سے منسلک دیگر تمام بازار جہاں متاثر ہیں وہاں ہی زچہ بچہ میٹرنٹی ایمرجنسی ہسپتال کو آنے والے مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ اور یہ جلسے کسی بھی مریض کی ایمرجنسی میں طبی سہولیات نہ ملنے پر انسانی جان کے ضیا کا سبب بن سکتے ہے۔ اہل علاقہ اور رہایشیوں کو بھی تکلیف کا سامنا ہے۔ اور سیکیورٹی خدشات بھی لاحق ہوتے ہیں۔  تاجر برادری محرم الحرام کے ایام، عیدمیلاد النبی کے جلوس وغیرہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے اپنا کاروبار بند کرتی ہے۔ اور آہندہ بھی کرے گی۔  لہزا ایسے جلسے جلوسوں کے لئے ضلعی انتظامیہ کو کوئی اور جگہ مختص کرنی چاہے چوک یادگار، جناح پارک یہ کسی اور مخصوص جگہ جہاں کاروبار متاثر نہ ہو اس مقام پر جلسوں کی اجازت دینی چاہیے۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مجبورا تاجر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اور کسی کو کاروباری اوقات کار میں جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور تمام تر حالات کی کشیدگی کی زمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی