جماعت اسلامی ہنگو کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف ریلی 

جماعت اسلامی ہنگو کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف ریلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع ہنگو کے زیراہتمام مہنگائی،بدامنی اور کرپشن کیخلاف ٹل پارک سے بنوں چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی امیر عابد جان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم نے کی۔ریلی میں ٹل امیر محمد قیوم،عطاء الرحمن،عرفان سعید،فہیم سمیت سینکڑوں کارکنان جماعت اور مختلف مکاتب فکر افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی اور بد امنی کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر ضلعی امیر عابد اللہ ایڈوکیٹ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی لاپرواہی سے غریب عوام مہنگائی میں پسنے لگے مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا ہے،آٹا‘ گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش سمیت پٹرول کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام شہری فاقوں اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،ملک کے اندر بدامنی اور کرپشن کا بازار گرم ہے اور شہریوں کو سہولیات کی عدم فراہمی سے عوام میں کافی تشویش پیدا ہوگیا ہے۔عابد ایڈوکیٹ نے حکمرانوں کی عدم دلچسپی اور نااہلی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہمارے بچے اور خواتین سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔اگر ان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کاراستہ روکانہیں گیا۔تو پاکستان کیحالات مذید بدترہونیکاخدشہ ہے۔