جندول،عوام کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جندول،عوام کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان)جندول علاقہ کامبٹ میں مقامی لوگوں بجلی کی ناروا لوڈشڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،کئی گھنٹوں تک پاک افغان کی مین شاہرہ بند،لوگوں کو انے جانے میں شدید مشکلات،محکمہ واپڈا اورتحریک انصاف حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی،ساڑے چار سال فل پاور حکومت میں علاقائی ناہل اور نالائق ایم این اے ایم پی اے بجلی نمبروار اور لوڈشڈینگ ختم نہیں کرسکا،تحریک انصاف نے ساڑھے چار سالوں کی کارکردگی پرانی سکیموں پر نیاء تختی لگانے کی سوائے کچھ نہیں۔علاقائی مشران مظاہرین سے خطاب۔تفصلات کے مطابق تحصیل ثمرباغ علاقہ کامبٹ میں گزشتہ روز مقامی لوگوں نے بجلی کے نمبروار اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سیاسی سماجی قائدین ناظم اقبالدین،ملک حیات،صدر خائستہ رخمان،اجمل وردگ سمیت دیگر ہزروں لوگوں نے شرکت کیں۔ مظاہرین صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت مقامی ایم این اے اور ایم پی ایز کے خلاف شدید نعرہ بازی کے ساتھ مین شاہرہ کو کئی گھنٹے تک بلاک کردیا تھا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے تحریک انصاف کے ساڑھے چار سال حکومت میں ہمارے بجلی کا نمبر ختم نہیں ہوا،روزنا کی بنیادوں پر سارا دن لوڈشیڈنگ کیا جارہاہے جسکا کوئی پرسانی حال نہیں مقررین کا کہنا تھا کہ جندول سب ڈویژن تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو کوئی رلیف نہیں ملا ماسوئے ازیت کی۔مقررین نے علی احکام سے درنگال،کامبٹ اور مسکنی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔