سکھر، مہنگائی، آٹے کی قلت و قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

  سکھر، مہنگائی، آٹے کی قلت و قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، آٹے کی قلت و قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر عبدالحفیظ شیخ و دیگر رہنما کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت اپنی سیاست کررہی ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں او ریہ کرسی کی لڑائی میں مگن ہیں مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک کا پورا سسٹم خراب ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر 14سیاسی جماعتیں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے کرسی کی لڑائی میں مصروف ہیں،موجودہ حکومت میں مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ ہوا، اس لئے عوام انہیں دوبارہ منتخب نہیں کرینگے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، عوام کو انکے بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن افسوس حکومت وقت نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے پاکستان بلخصوص سندھ کی عوام کیساتھ ہونی والی زیادتیاں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر عوام کو انکے جائز اور بنیادی حقوق فراہم کرنے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا  پرزور مطالبہ کیا۔