کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،اے سی فرحان احمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کی قیادت میں ریونیو اسٹاف سمیت دیگر اداروں کے ذمہ داران کے ہمراہ دریائے سندھ کنارے نخلستان پارک کے قریب بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درختوں کو ریت مافیا کی جانب سے نقصان پہنچانے کی اطلاع پر کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا ریت مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن۔دریائے سندھ کنارے نزد نخلستان پارک ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درختوں کو ریت مافیا کی جانب سے نقصان پہنچانے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے ریت چوروں کے خلاف آپریشن کیا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے ہمراہ متعلقہ اداروں کے سربراہان و ریونیو فیلڈ سٹاف ڈیرہ نے موقع پر پہنچ کر ریت چوروں کے خلاف کاروائی کی، اس دوران ریت مافیا کی جانب سے بنائے گئے متعدد راستوں کو بھی اپنی موجودگی میں ہیوی مشینری سے بلاک کروا دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔