صوابی میں سابقہ دشمنی پرخاتون گھر کے اندر قتل
صوابی(بیورورپورٹ) موضع جلسئی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر ایک خاتون کو گھر کے اند ر قتل کر دیا گیا۔ ابراہیم ولد گل اکبر سکنہ جلسئی نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ کاشف علی اور راشد ساکنان یار حسین نے مسلح انکے گھر داخل ہو گئے اور انکی ہمشیرہ زوجہ احمد علی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ مقتولہ کی شوہر احمد علی نے ملزم راشد کی والدہ کو قتل کیا تھا چھوٹا لاہور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔