جے یو آئی (ف) بنوں کا آٹا بحران اور کمر توڑ مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے زیراہتمام آٹا بحران اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہنجل گیٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزازاللہ حقانی،نائب آمیر مولانا عبدالہادی،حافظ سیف الدین،مولانا عبدالرشید،ملک احسان خان،ملک مشرف خان،مفتی عظمت اللہ،قاری عمرلیاز، رضوان اللہ اعوان نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ مل کر مہنگائی کا بحران پیدا کیا ہے پنجاب کی طرف سے پابندی اور صوبائی حکومت کی خاموشی ملی بھگت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت 1300 روپے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی نااہل حکومت میں آٹا 3000 روپے میں بھی نہیں مل رہا حکومت ذخیروں کی سرپرستی کررہی ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سخت ترین مہنگائی اور عوامی ردعمل کے باوجودِ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی نہیں کررہی انہوں نے کہا صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب حکومت کے خلاف ایک لفظ بولنے کی جرات نہیں کر سکتا اور مرکزی حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے,انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا ہ میں وآفر مقدار میں گندم موجود ہے لیکن خیبر پختونخواہ کی حکومت افغانستان کو سمگلنگ کررہی ہے۔