عمران نیازی نے ملکی وقار داؤپرلگادیا‘فائزہ رشید

عمران نیازی نے ملکی وقار داؤپرلگادیا‘فائزہ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرپرسن اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہاہے کہ اقتدار کی ہوس نے پی ٹی آئی کی قیادت کو اندھا کردیاہے اور کرسی کے حصول کے لئے یہ ملکی عزت اور وقار کو بھی خاطر میں نہیں لارہے۔ ایک بیان میں فائزہ رشید نے کہاکہ پنجاب میں سیاسی انتشار پیداکرنے کے اب عمران نیازی قبل ازوقت انتخابات کا ڈرامہ رچانے کے لیے کے ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا شوشہ چھوڑ رہاہے اور یہاں بھی پنجاب جیسی غیریقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتاہے ایسے میں تمام جمہوریت اور محب وطن قوتوں کو چاہیے کہ وہ عمران نیازی کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے کمربستہ ہوجائیں کیونکہ عمران نیازی نے عملی طور ہر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسے ملکی عزت وقار سیبکوئی سروکار نہیں۔ اسے صرف کرسی عزیز ہے اور یہ کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتاہے۔ انھوں نے عمران نیازی کو شعبدہ باز قرار دیا اور کہا کہ عمران جیسے لوگوں کا پاکستانی سیاست میں ہونا نہ صرف پاکستانی معاشرے کی بدقسمتی ہے بلکہ ایسے سیاست کے ابجد سے بھی نابلد لوگ عالمی سطب پر ارض پاک کی جگ ہنسائی کا بھی سبب بن رہے ہیں اور ان جیسے لوگوں سے چھٹکارہ پانا اور ان کو لگام دینا ملک وقوم کے مفاد میں یے۔