جلہ ارائیں، اراضی تنازعہ پر پانچ قتل، ملزموں کیخلاف شکنجہ تیار

        جلہ ارائیں، اراضی تنازعہ پر پانچ قتل، ملزموں کیخلاف شکنجہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)لودھراں میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے واقعہ پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور ارسلان زاہد کو انکوائری افسر مقرر کر دیا، ایس پی کو ہدایت کی کہ جائے وقوعہ کا دورہ کر کے حقائق کی بیخ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
کنی اور 48 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ کریں انہوں نے حکم دیا کہ واقع کے ذمہ داروں کے خلاف سبق آموز کارروائی کی جائے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ضلع لودھراں تھانہ جلہ آرائیں کے علاقہ میں خواجہ گروپ اور رکھیہ جٹ گروپ کے مابین زمین پر ہل چلانے کی وجہ سے تنازعہ ہوا جس میں 5 افراد قتل اور 10 زخمی ہوئے۔ قائم مقام آر پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے تھانہ جلہ آرائیں کے علاقے 34 ایم میں اس علاقے کا دورہ کیا جہاں گذشتہ روز اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔ آر پی او ملتان نے جائے وقوعہ کا تفصیل سے معائنہ کیا۔ ڈی پی او لودھراں را نعیم شاہد، ڈی ایس پی صدر سرکل خالد جاوید جوئیہ اور انچارج انوسٹیگیشن تھانہ جلہ آرائیں مشتاق حسین چانڈیہ بھی اس موقع پر آر پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر آر پی او ملتان کو وقوعہ کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگا ہ کیاگیا۔ آر پی او ملتان کو بتایا گیا کہ تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قائم مقام آر پی او ملتان نے اس واقعے کو بہت بھیانک اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ اس بہیمانہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ تاکہ انہیں عبرت ناک سزا دلوائی جاسکے۔ آر پی او ملتان نے کہا کہ یہ اندوہناک واقعہ لودھراں پولیس کے لیے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔اور اس کو ورک آٹ کرنے کے لیے پولیس کو دن رات کام کرنا ہوگا۔ آر پی او ملتان شاکر حسین داوڑ مقتول افراد کے لواحقین سے بھی ملے، ان سے تعزیت کی، اس وقوعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آر پی او ملتان نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ان اراضی تنازعات جن میں فریقین کے مابین ماضی میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہوں یا تشدد کی صورت اختیار کرنے کا اندیشہ ہو ان کا ریکارڈ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں مرتب کریں اور قانون کی مطابق انسدادی اقدامات اٹھائے جائیں۔
 لودھراں (نمائندہ پاکستان)لودھراں  میں زمین پر قبضے کاتنازعہ پر قتل ہونے والے 4 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے  گذشتہ روز دنیاپور کے چک نمبر 34/ایم میں نمبردار خواجہ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
محمد جاویدولد گل محمد نمبردار کے نمبرداری کے 100 کنال سرکاری رقبہ پرقبضے کے تنازعہ پر خواجہ اوراحمد خان  رکھیا گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے خواجہ گروپ  کا ملازم شاہ،غلام شبیر، شعیب  اوراقبال جبکہ رکھیا گروپ کا  سجاول جاں بحق ہوگئے تھے  فائرنگ سے  دونوں گروپوں کے 11 افراد  شدید زخمی بھی  ہوگئے تھے خواجہ گروپ کے مرنے والے چار افراد کا  مخدوم عالی ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرواکر نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں تھیں ان میں سے مقتول ملازم حسین کی نماز جنازہ دن اڑھائی بجے فتح پور جبکہ  غلام حاجی شبیر، شعیب  احمداورمحمد اقبال کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب 34 ایم میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اوررشتہ داروں نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد  چاروں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے دوسری طرف رکھیا گروپ کے مرنے والے سجاول کا پوسٹ مارٹم تو پولیس نے کروالیا لیکن تاحال رات گئے تک اس کی ڈیڈ باڈی کو وصول کرنے کوئی بھی نہیں آیا ہے اور مخدوم عالی ہسپتال میں موجود ہے پولیس نے  محمد جاوید ولد گل محمد نمبر دار کی مدعیت میں احمد خان،لال خان،محمد فیاض،نواب خان، نواز خان، وزیر احمد، محمداقبال،اجمل،اعجاز احمد،نذیر احمد، منیر خان،صغیر احمد،منیر احمد، رمضان،شاہد، محسن وقاص،محمد رمضان،جہان خان،ضمیراعوان، محمد امیراعوان وغیرہ کے خلاف بجرم 302،324،148،149 اور34 ت پ مقدمہ درج کرلیا ہے