سمہ سٹہ روڈ، بڑی نہر پر پل کی تعمیر رواں ماہ سے شروع، 2کروڑ78لاکھ مختص
خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان)سمہ سٹہ روڈ اور اے پی برانچ بڑی نہر کے پل کی تعمیرماہ رواں میں شروع ہوگی۔ جس کا تخمینہ دوکروڑ 78 لاکھ ہے میاں عثمان اویسی گزشتہ روز معزین علاقہ اور مقامی صحافیوں کے ایک وفد نے ڈاکٹر رانامحمداسلم طاہر قائم مقام صدر پریس کلب بہاولپور صدر کی قیادت میں ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی کے بیٹے میاں عثمان اویسی سے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کو خانقاہ شریف کے اہم مسائل بتائے چونکہ میاں نجیب الدین اویسی نے ترقیاتی کاموں کا اختیار اپنے بیٹے کوسونپاہواہے خانقاہ شریف کے مسائل بہت زیادہ ہیں بلکہ خانقاہ شریف مسائلستان بناہواہے لیکن وفد نے چنداہم مسائل کوحل کروانے کا مطالبہ کیا جسمین سمہ سٹہ روڈ، نہر اے پی برانچ کاپل۔ڈسپنسری۔ 1122 کے لیے جگہ، گرلز اور بوائے کالج اور سیورج کے نظام کو درست کرناشامل تھے۔جس پر میاں عثمان اویسی نے کہا آپ کاسمہ سٹہ روڈ اور نہر اے برانچ بڑی نہر کا مسلہ بہت اہم تھا۔جس کے لیے میرے والد ایم این اے میاں نجیب اویسی نے خصوصی فنڈ لے کر ٹینڈر کروایا ہے بس سٹاپ سے سمہ سٹہ روڈ ایک کلومیٹر تک 20 فٹ چوڑا کارپٹ ہے اور اس سے آگے 12 فٹ چوڑا میٹل روڈ بڑی نہر تک ہے اسی ماہ جنوری 2023 سے کام شروع ہوجائے گاجس کاتخمینہ چار کروڑ ہے جبکہ احمد پور برانچ بڑی نہر کے پل کا بھی ٹینڈر ہوگیاہے جس کاتخمینہ 78 لاکھ ہے اس کا کام بھی جنوری 2023 سے ہی شروع ہوگالیکن اس کے تعمیر کے اخراجات محکمہ انہارادا کرے گا۔محکمہ انہار کویہ رقم سی پیک نے دی ہے چونکہ نہر پر سی پیک کام کے دوران ہی ان کے بھرے بجری کے ٹرک کے گزرنے سے پل ٹوٹاتھا۔سیوریج کا کام بھی جاری کررہے ہیں ریسکیوکے لیے بھی بہت جلد انتظام کردوں گا۔کالج اور ڈسپنسری کے لیے اگر اللہ نے اگلے پانچ سال خدمت کے لیے دیے تو انشا خانقاہ شریف کالجز اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھی بنے گا۔آپ کے مطالبات حقیقت ہرمبنی ہیں ان کا حل کرناہمارافرض ہے مقامی صحافی ڈاکٹر رانامحمداسلم طاہر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں صحافی نظام الدین،شیخ عامر،شیخ زبیر شوکت اور تاجر برادری سے کریانہ مارکیٹ کے صدر سابق کونسلر عطا رحمن جالندھری۔شیخ عابد،جھنڈا بھائی چودھی مقبول جالندھری شامل تھے۔