پاکستان کومسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد حل الیکشن، نعیم شفیق
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتے ہی انتخابی مہم کا آغاز کردیا، اپنے حلقہ کی یونین کونسل واہ کہنہ چک نمبر 123 پی ٹبہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد حل الیکشن (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
ہے اور چیئرمین عمران خان نے فوری انتخابات پر زور اس لیے دیا تاکہ ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالا جاسکے، ملک پر مسلط پی ڈی ایم ٹولے نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے اور آئے روز مہنگائی میں ہوشر با اضافہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ماضی کے ریکارڈ توڑ کر تاریخی ترقیاتی کام کروائے جو عوام کے سامنے ہیں، حلقہ سے قبضے، تھانہ کلچر، لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کیا اور عوامی خدمت کو سیاست کا محور بنا کر بھرپور جدوجہد کی انشا اللہ عوام کی طاقت سے آئندہ بھی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام کو کسی بھی مشکل میں تنہا چھوڑا نہ آئندہ چھوڑیں گے۔