الیکشن تیاریاں، شہباز شریف کو بورڈز بنانے کا ٹاسک
میلسی (نامہ نگار)سابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے الحاج سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ خاندان کی جانب سے مشاورت پر وطن لوٹنے میں التوا کر رہے ہیں مگر انہوں نے پنجاب اسمبلی کے لیے انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت کر نے اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے الیکشن بورڈ کی تشکیل کی ہدایت دی ہے۔تاہم ان کی حکمت عملی مسلم لیگ ن کی سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز لائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم میں کارکنوں سے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں صدر نے اعتماد کے ووٹ کا کہا تو مسلم لیگ ن اور حامی جماعتوں کو ملا(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
کر نمبر پورے ہیں۔الحاج سعید احمد خان منیس نے کہا کہ آٹے کے سکیم میں صوبائی حکومتیں انتظامی اقدامات کریں تو عوام کو ریلیف ملے گا وزیر اعظم نے تمام صوبوں کو گندم کی مسلسل فراہمی کے احکام دیے ہیں جن پر عمل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موروثی سیاستدان اپنے اقتدار کے لیے سیاست اختیار کرتے ہیں اس لیے پاکستان میں مسائل روز افزوں ہیں عوام نے پنجاب الیکشن میں ساتھ دیا تو مسلم لیگ ن سماجی انقلاب لائے گی اور غریب عوام کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے تجویز ہوں گے ڈرائنگ روم کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر لائیو سٹاک آصف خان منیس،سابق وائس چیر مین ضلع کونسل عاصم سعید منیس اجمل خان سگو۔ارشد بھٹی اور ملک خالد رسول ہمراہ تھے؎