بہاولپور،سردی، گیس بند،لکڑی، کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ، چولہے ٹھنڈے

  بہاولپور،سردی، گیس بند،لکڑی، کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ، چولہے ٹھنڈے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو)  بہاول پورمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس بحران نے بھی سراٹھا لیا گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جبکہ گیس کی قلت کافائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے لکڑی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 کوئلہ اوردیگرایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہریوں کاروٹیاں لگوانے کیلئے تنوروں کارخ کرلیا جہاں روٹی کی لگوائی کی اجرت بھی بڑھادی گئی بہاول پورکے تمام علاقوں میں گیس کی شدیدقلت کے باعث گھروں میں ناشتہ دوپہراوررات کاکھاناتوایک طرف چائے بنانابھی دشوارہوگیا جس کے باعث ہوٹلوں اورتنوروں پر کھانے روٹی اور چائے کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ایندھن مہنگاہونے کے باعث اضافہ کردیا۔