پشاور،سی ٹی ڈی  سے مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگرد اہم وارداتوں میں ملوث نکلے

  پشاور،سی ٹی ڈی  سے مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگرد اہم وارداتوں میں ملوث ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مقابلے میں مارے جانے والے دونوں دہشت گرد اہم وارداتوں میں ملوث نکلے۔انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق پشاورکے مضافاتی علاقے سربند میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مقابلے میں مارے جانے والے دونوں دہشت گرد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث نکلے،  ایک ہلاک دہشتگرد کا تعلق خیبر اور دوسرے کا مہمند سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے موبائل سے اہم معلومات ملی ہیں جن کی مدد گرفتاریاں متوقع ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد منہاج کا تعلق غازی فورسز سے تھا جو لوگوں کو ذبح کرتا تھا اور خیبر میں دہشت گردی کی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد چرچ حملہ،ہارون بلور،ایڈیشنل آئی جی اشرف نورکو  ٹارگٹ کرنے میں بھی ملوث تھے۔ 

سی ٹی ڈی  

مزید :

صفحہ اول -